ریاست مغربی بنگال حکومت 'امفان' طوفان سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریاں شروع کردی ہیں، اندازے کے مطابق بنگال کے ساحلی علاقہ ساگر دیپ سے 20 مئی کی شام کو ٹکرانے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ طوفان کی وجہ سے سندربن کے ساحلی علاقے میں آباد لوگوں سے یہ علاقہ خالی کرایا لیا گیا ہے۔
امفان طوفان سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ اور اعلیٰ افسران مسلسل میٹنگ کررہے ہیں، تاہم ساحلی رہائشیوں کو نکالنے کے انتظامات پہلے ہی کردیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ مائیک کے ذریعہ لوگوں کو خطرات سے آگاہ کیا جارہا ہے، امفان طوفان کا فاصلہ بنگال سے آج مزید کم ہوگیا ہے۔
طوفان کی وجہ سے سندربن کے ساحلی علاقے میں آباد لوگوں سے یہ علاقہ خالی کرایا لیا گیا ہے علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق امفان طوفان ساگر دیپ سے 690 کلومیٹر جنوب میں پیر کی صبح 5.30 پہنچا تھا۔
ساحلی علاقہ کے جنوب مغرب میں 940 کلومیٹر، جبکہ 1040 کلومیٹر جنوب اور جنوب مغرب میں کیخوپارہ، یعنی اب اس کا فاصلہ ریاست سے ایک ہزار کلومیٹر سے بھی کم ہے۔
خیال رہے کہ اتوار کی دوپہر 12 بجے تک یہ طوفان 'شدید چکروتی طوفان' میں تبدیل ہوچکا تھا، تاہم محکمہ موسمیات بتایا کہ اگلے 12 گھنٹوں میں طوفان میں مزیدشدت آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیا کا ماننا ہے کہ گزشتہ چھ گھنٹوں میں طوفان کی رفتار میں مزید شدت آئی ہے، پہلے یہ چھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا تھا، جبکہ اتوار کے بعد سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔
پیر کی صبح یہ طوفان جنوب خلیج کے وسط اور مغرب میں تھا، اس کا طول بلد شمال میں 13.2 ڈگری، اس کا طول بلد 7.3 ڈگری مشرق تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس کا فاصلہ دھیرے دھیرے کم ہورہا ہے اور طوفان میں شدت کی وجہ سے خطرے کا امکان بڑھ گیا ہے۔