کولکاتا:انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کے سابق افسر سی وی آنند بوس نے آج یہاں راج بھون میں ایک سادہ تقریب میں مغربی بنگال کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔CV Anand Bose Take Oath As A West Bengal Governor At Raj Bhawan
راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرکاش سریواستو نے انہیں گورنر کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی کابینہ کے کئی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
حلف برداری کی تقریب میں ریاست کے سابق گورنر گوپال کرشنا گاندھی، ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بیمن بنرجی اور بائیں محاذ کے صدر بیمن بوس نے بھی شرکت کی۔ ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔