احتجاج کرنے والے کانگریس کے وزرا اور نمائندوں کا کہنا تھا کہ جہاں ایک طرف پورا بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگ مہاتما گاندھی کی عزت کرتے ہیں ،وہیں ہمارے ملک بھارت میں اس طرح کی حرکت شرمندگی کا باعث بن سکتی ہے۔
موجودہ حکومت میں وزیر بی ڈی کلہ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ جب سے مرکز میں بی جے پی حکومت آئی ہے تب سے مہاتما گاندھی کو کسی نہ کسی طرح سے پریشان کیا جا رہا ہے۔