کولکاتا:مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں میں عید الفطر کی تیاریاں آخری مرحلے میں جاری ہے۔ بازاروں میں خریداروں کی صبح سے بھیڑ امڈی ہوئی ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے مدھم گرام میں واقع سی آر پی ایف یونٹ میں بھی جشن عید کی تقریب منعقد کرنے کی تیاری جاری ہے CRPF Head Constable Sikandar Ali on Eid Celebration۔
سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل اور ثقافتی پروگرامز کے منتظم سکندر علی نے کہا کہ وہ گھر کی طرح سرحد پر بھی پرجوش انداز میں عید کا جشن مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برسوں بعد اپنے سی آر پی ایف یونٹ سے چھٹی لے کر گھر پہنچا ہوں۔ شمالی 24 پرگنہ کے بھارت بنگلہ دیش سرحد کے قریب مدھم گرام میں واقع سی آر پی ایف یونٹ ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ چھٹی منظور ہوگئی ورنہ گزشتہ چند برسوں کی طرح اس مرتبہ بھی گھر کے باہر اپنے ساتھیوں کے ساتھ عید کا جشن مناتے۔