مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باوجود صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ریاست میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دوسری طرف اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار 753 لوگوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ یہ اب تک سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ ریاست میں اب تک تین لاکھ ,دو ہزار 140 افراد کورونا سے نجات پا کر ہسپتال سے گھر جا چکے ہیں۔ امید ہے کہ مستقبل میں صحتیاب ہونے والون کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان روشن ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس جتنا تیزی سے پھیل رہا ہے اتنے ہی تیزی سے لوگ صحتیاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی صحتیابی کے فیصد میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ ہمارے لئے اچھی بات ہے۔ صحت انتظامیہ اس کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔