اردو

urdu

ETV Bharat / state

منوج تیواری کی غلطیاں سدھاریں گے سوروگنگولی - سابق کپتان

بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق کپتان سوروگنگولی ریاستی رنجی ٹیم کے کپتان منوج تیواری کی غلطیوں کو سدھارنے میں اہم رول ادا کریں گے

منوج تیواری کی غلطیاں سدھاریں گے سوروگنگولی

By

Published : Aug 10, 2019, 11:56 PM IST

کرکٹ ایسوسی آف بنگال کے دفتر مں سی اے بی کے صدر اور سابق کپتان سوروگنگولی سے ملاقات کے بعد بنگال رنجی ٹیم کے کپتان منوج تیواری نے کہاکہ دادا نے نئے سیزن میں شاندار کار کردگی کامظاہرہ کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ سیزن میں ٹیم کی کار کرد گی ملی جلی رہی تھی ۔مگر نئے سیزن میں ٹیم کی کار کرد گی میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ انفرادی مظاہرے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

منوج تیواری کاکہنا ہے کہ دادا نے میری بیٹنگ میں بہتری لانے کا مشورہ دیا ہے ۔ میں ان کے مشورے پر کام شروع کردیا ہے۔ ایڈن گارڈن میں پریکٹس کے دوران اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details