بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور سابق کپتان سوروگنگولی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ روی چندرن اشون ایک کامیاب گیند باز ہیں ۔ اشون کی کار کردگی بھی لاجواط رہی ہے۔
سوروگنگولی کی اشون کو مبارکباد انہوں نے کہاکہ روی چندرن اشون نے گزشتہ دس برسوں کے دوران شاندار گیندبازی کامظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک دہائی میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا اعزازحاصل کیا ہے۔
سوروگنگولی نے کہاکہ ایک دہائی میں یکساں کارکردگی جاری رکھنا کسی بھی قیمت پر معمولی بات نہیں ہے۔ لیکن انہوں نے اپنی کارکردگی میں تسلسل برقراررکھا ہے۔
سوروگنگولی کی اشون کو مبارکباد کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر نے کہاکہ روی چندر اشون نے گزشتہ دس کے دوران کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں 564 و۳کٹ حاصل کیے ۔ جیمس اینڈرسن (535وکٹ )اور اسٹیورٹ براڈ (525 وکٹ)حاصل کرکے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔
سوروگنگولی نے مزیدکہاکہ اشون میں ابھی بھی تین سال کے کرکٹ باقی ہے۔ ان کی کار کردگی میں تسلسل برقرارہے اگر وہ چاہیے تو اگلے چند برسوں تک بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔