اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارس ڈوگرا نے بنائی نویں ڈبل سنچری - تجربہ کار بلے باز پارس ڈوگرا (200)

تجربہ کار بلے باز پارس ڈوگرا (200) نے میزورم کے خلاف رنجی ٹرافی پلیٹ گروپ میچ میں شاندار ڈبل سنچری بنائی جس کی بدولت پڈوچیری نے اپنی پہلی اننگز 5 وکٹ پر 458 رنز بنا کر ڈکلئیر کر دی۔

پارس ڈوگرا نے بنائی نویں ڈبل سنچری
پارس ڈوگرا نے بنائی نویں ڈبل سنچری

By

Published : Dec 26, 2019, 10:34 PM IST

پڈوچیری کی جانب سے کھیل رہے تجربہ کار بلے باز پارس ڈوگرا (200) نے میزورم کے خلاف رنجی ٹرافی پلیٹ گروپ میچ میں شاندار ڈبل سنچری بنائی جس کی بدولت پڈوچیری نے اپنی پہلی اننگز 5 وکٹ پر 458 رنز بنا کر ڈکلئیر کر دی۔

35 سالہ ڈوگرا کی فرسٹ کلاس میں یہ نویں ڈبل سنچری ہے۔اوورآل فرسٹ کلاس میں یہ ان کی 26 ویں سنچری ہے اور اسی کے ساتھ انہوں نے 8000 رنز بھی پورے کر لئے۔

انہوں نے اس سیزن میں مسلسل دوسری سنچری بنائی ہے. ہماچل پردیش کے ڈوگرا اس سیزن میں پڈوچیری کی جانب سے کھیل رہے ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ میچ میں سکم کے خلاف 117 رن بنائے تھے۔

ڈوگرا نے 220 گیندوں پر 200 رنز میں 20 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔پڈوچیری کی اننگز میں سریش کمار نے ناٹ آؤٹ 103 رن بنائے۔پڈوچیری کو پہلی اننگز میں 385 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

میزورم نے اپنی دوسری اننگز میں اسٹمپس تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 30 رنز بنا لئے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے ابھی 355 رن بنانے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details