اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے بی کا رقم واپس کرنے کا فیصلہ - مغربی بنگال کی کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے گزشتہ روز ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے تین دنوں کے اندر ہی ختم ہونے پر چوتھے اور پانچویں دن کے ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سی اے بی کا رقم واپس کرنے کا فیصلہ

By

Published : Nov 25, 2019, 7:32 PM IST

مغربی بنگال کی کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے تین دنوں کے اندر ہی ختم ہونے پر چوتھے اور پانچویں روز کے ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سی اے بی ذرائع کے مطابق جن لوگوں نے آن لائن ٹکٹ خریدے تھے ۔ انہیں رقم واپس کرنے کا پیغام بھیج دیا گیا ہے۔ رقم واپس کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'عام طور پر ایک بار ٹکٹ خریدنے کے بعد رقم واپس کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں شائقین کواسٹیڈیم تک لانے کے لیے ادارے نے سیزن ٹکٹ کے بجائے ڈیلی ٹکٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سی اے بی کے مطابق ڈیلی ٹکٹ فروخت کرنے کا منصوبہ کامیاب رہا۔ امید سے زیادہ شائقین میچ دکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے۔ ہماری کوشش کامیاب رہی۔

سی اے بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے اصل کے مطابق ٹکٹ کی رقم واپس نہیں کی جاتی ہے۔اگر میچ میں ایک گیندبھی پھینکی جاتی ہے توٹکٹ کی رقم واپس نہیں کی جاسکتی ہے۔

لیکن کولکاتا کا کیس بالکل مختلف ہے۔ یہاں کھیل کے دیوانوں میں ٹیسٹ میچ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایڈن گارڈن میں گلابی گیند سے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔اس دوران ایڈن گارڈن میں تقریبا60 ہزارشائقین موجود تھے۔ اس موقع پرمغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اوربنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد توجہ کی مرکزرہیں۔اس کے علاوہ کپل دیو،سچن ٹیندولکر، انل کمبلے، محمداظہرالدین، وی وی ایس الکشمن اورثانیہ مرزا سمیت تمام مشہورشخصیات موجود تھیں۔

ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کوشکست دے کر بھارتی ٹیم نے دومیچوں کی سیریز 0 ۔ 2 سے جیت لی۔ بھارتی ٹیم اس جیت کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details