کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے جوائنٹ سکریٹری ابھیشک ڈالمیانے کہاکہ آئندہ22 نومبر سے شروع ہونے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلاڈے نائٹ ٹسدٹ کو یاد گار بنانے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے اور یقین ہے کہ ہمیں کامیابی بھی ملے گی۔
فوج کے پیراٹروپر ایڈن گارڈں میں آسمان سے نیچے اتریں گے - کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال
سی اے بی کے سیکرٹری ابھیشیک ڈالمیا نے بتایا کہ فوج کے پیراٹروپر ایڈن گارڈں میں آسمان سے نیچے اتریں گے اور میچ سے پہلے دونوں کپتانوں کو گلابی گیند دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ فوج کی ایسٹرن کمانڈ کے پیراٹروپر وکٹ پر دو گلابی گیند کے ساتھ اتریں گے اور دونوں کپتانوں کو گیند سونپیں گے۔
"
ڈالمیا نے بتایا کہ میچ ہر روز ایک بجے سے شروع ہو جائے گا جس میں تین بجکر 40 منٹ پر لنچ کے بعد میچ دوبارہ شروع ہو گا جس میں فلڈ لائٹیں آن کر دی جائیں گی۔ میچ کا آخری سیشن 6 سے 8 بجے تک چلے گا۔
اس میچ کے سلسلے میں لوگ کافی پرجوش ہیں اور ایڈن گارڈن میں قریب 50 ہزار شائقین کے پہلے تین دن موجود رہنے کی امید ہے جس کی ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔