اردو

urdu

ETV Bharat / state

بالنگ کوچ سے الجھنا اشوک ڈنڈا کومہنگا پڑا - بنگال رنجی ٹرافی ٹیم کے اہم تیز گیند باز وں میں سے ایک اشوک ڈنڈا

تیزگیندباز اشوک ڈنڈا سے بالنگ کوچ رانادیب بوس سے الجھنے کی وجہ سے بنگال کرکٹ ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے

بالنگ کوچ سے الجھنا اشوک ڈنڈا کومہنگا پڑا
بالنگ کوچ سے الجھنا اشوک ڈنڈا کومہنگا پڑا

By

Published : Dec 25, 2019, 7:30 PM IST

بھارت کیلئے بین الاقوامی کرکٹ کھیل چکے اور بنگال رنجی ٹرافی ٹیم کے اہم تیز گیند باز وں میں سے ایک اشوک ڈنڈا کو سلیکٹروں نے ڈسپلن شکنی کی وجہ سے 16رکنی ٹیم سے باہر کردیا ہے۔

بالنگ کوچ سے الجھنا اشوک ڈنڈا کومہنگا پڑا

سمجھا جاتا ہے کہ دائیں ہاتھ کے گیند باز ڈنڈا کو ٹیم کے گیند بازی کوچ رندیب بوس کے ساتھ گالی گلوچ کی جس کی وجہ سے انہیں باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے۔
ٹیم کے کپتان ابھیمنیو ایشورن اور بوس مشق کے بعد ٹیم کی میٹنگ میں آپس میں بات چیت کررہے تھے جس دوران ڈنڈا نے بوس کو الٹے سیدھے الفاظ کہے۔

بالنگ کوچ سے الجھنا اشوک ڈنڈا کومہنگا پڑا

بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (سی اے بی) کے ذرائع کے مطابق ڈنڈا کو بعد میں گیند بازی کوچ سے معافی مانگنے کے لئے شام تک کا وقت دیا گیا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا جس کی و جہ سے سی اے بی نے انہیں ٹیم سے باہرکردیا ہے۔

اس ڈسپلن شکنی کی وجہ سے ڈنڈا کو رنجی مقابلے کے پورے سیزن باہر رہنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ڈنڈا مشتاق علی ٹی۔20ٹورنامنٹ سے بھی باہر رہے تھے۔ ڈنڈا ٹیم کے اہم تیز گیند باز وں میں سے ایک ہیں اور وہ یقینی طورپر آخری گیارہ میں شامل ہوتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details