خیال رہے کہ بنگال اسمبلی انتخابات میں بائیں محاذ، کانگریس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی جب کہ آئی ایس ایف کو ایک سیٹ پر جیت حاصل ہوئی ہے۔
ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ آئی ایس ایف کی وجہ سے ہماری شکست ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس کا آئی ایس ایف کے ساتھ اتحاد نہیں تھا۔ کانگریس کا صرف بائیں محاذ کے ساتھ اتحاد تھا۔
انہوں نے کہا کہ بائیں محاذ اور کانگریس نے آئی ایس ایف کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے اپنی ساکھ کھو دی۔
بنگال اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کراری شکست کے بعد پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ بائیں محاذ نے ہمیں 92سیٹ دی تھی آئی ایس ایف نے مرشدآباد میں ہمارے خلاف مرشدآباد میں 6 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے۔ہمارے خلاف مہم چلائی اگر ہمارا اتحاد ہوتا تو وہ ہمارے خلاف مہم نہیں چلاتے۔لیکن میں اب بھی کہتا ہوں کہ سی پی آئی ایم کے ساتھ ہمارا اتحاد تھا۔
ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ بی جے پی کی جارحانہ مہم کا ترنمو ل کانگریس کو فائدہ ملا۔لوگوں نے بی جے پی کے خوف سے ممتا بنرجی کو ووٹ دیا۔کیوں کہ لوگوں کو یقین تھا کہ صرف ممتا بنرجی ہی مودی کا مقابلہ کرسکیں گی۔