مغربی بنگال کے سی پی ایم رہنما محمد سلیم ان دنوں مالدہ ضلع کےدورے پر ہیں۔ مالدہ ضلع کے کالیاچک کے تین نمبر بلاک کے لوگوں سے ملاقات کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہاں ندی کے کنارے مٹی کا کٹاؤ سب سے سنگین مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ندی کے کنارے مٹی کٹاؤ کی وجہ سے اب تک تین سو سے زائد مکانات ندی میں غرق ہوچکے ہیں۔ کٹاؤ کے سبب اپنا سب کچھ کھو چکے لوگوں کو حکومت کی جانب سے اب تک کوئی مدد نہیں ملی ہے۔
سی پی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ ندی کے کنارے رہنے والے لوگ بہت برے حال میں ہیں۔ ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے بے گھر ہونے والے لوگوں کو اب تک کوئی مدد نہیں ملی ہے۔