اردو

urdu

ETV Bharat / state

Brinda Karat Criticizes TMC مغربی بنگال بدعنوانی کا مرکز بن چکا ہے

سی پی ایم پولٹ بیورو کی رکن برندا کرات نے آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنس ایسوسی ایشن کے 29ویں ریاستی کنونشن کو خطاب کرتے ہوئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر تنقید کی اور مغربی بنگال کو بدعنوانی کا مرکز قرار دیا۔ Brinda Karat Criticizes TMC

By

Published : Nov 30, 2022, 4:24 PM IST

مغربی بنگال بدعنوانی کا مرکز بن چکا ہے
مغربی بنگال بدعنوانی کا مرکز بن چکا ہے

کولکاتا:مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں چندن نگر میں ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کی سرکردہ رہنما برندا کرات نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت میں ریاست کو جو نقصان ہوا ہے اس کی بھرپائی میں برسوں کا وقت لگ سکتا ہے۔CPM Leader Brinda Karat Criticizes TMC And BJP In Hooghly

سی پی آئی ایم کی رہنما نے کہاکہ ایک طرف ترنمول کانگریس اور دوسری طرف حکمراں جماعت کا ہاتھ پکڑ کر مغربی بنگال میں قدم جمانے والی بی جے پی کی وجہ سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ریاست کے تمام اضلاع میں تشدد کا بازار گرم ہے۔

مغربی بنگال بدعنوانی کا مرکز بن چکا ہے

انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں کے دوران بدعنوانی کے انکشافات کے سبب ریاست کے وقار کو دھچکا پہنچا ہے۔ایسا لگ رہا ہے کہ ریاست مغربی بنگال اس وقت بدعنوانی کا مرکز بن چکی ہے۔حکمراں جماعت کے بیشتر رہنما بدعنوانی میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ان کاکہنا ہے کہ مغربی بنگال میں جہاں بدعنوانی کا معاملہ سامنے آ رہا ہے وہاں ترنمول ک کانگریس کے رہنماوں کا نام جڑ جا رہا ہے۔ریاست میں ترقی کے دعوے بے بنیاد ہے۔کہیں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ترقی کے نام پر بدعنوانی کو فروغ ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mohammad Salim on Lottery Scam محمد سلیم کا مغربی بنگال میں لاٹری گھپلے کی جانچ کا مطالبہ

etکیرالہ اور بنگال کی یونیورسٹیوں کے چانسلروں کے تبادلے کے معاملے پر سی پی ایم کی سینئر رہنما برندا کرات نے کھل کر بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت من پسند لوگوں کو عہدوں پر فائز کر رہی ہے۔اس سے تعلیمی نظام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ مغربی بنگال اس کی عمدہ مثال ہے۔CPM Leader Brinda Karat Criticizes TMC And BJP In Hooghly

ABOUT THE AUTHOR

...view details