مغربی بنگال: دارالحکومت کولکاتا میں شہید دیوس کے موقع پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے لیفٹ فرنٹ کے دور اقتدار میں سفارشات کی بنیاد پر لیڈروں کو ملازمت دینے کا سنگین الزام لگایا جس کی سی پی آئی ایم نے سخت مذمت کی ہے۔ CPIM Open Challenge to Mamata Banerji
سی پی آئی ایم کے مرکزی کمیٹی کے رکن سجن چکرورتی نے کہا کہ 'حیرت کی بات ہے جس سیاسی رہنما کو سی پی آئی ایم کا نام اپنی زبان پر لینا قبول نہیں تھا، سی پی آئی ایم کو ختم کرنے کے لئے بی جے پی سے ہاتھ ملانا پڑا تھا آج وہ پارٹی سی پی آئی ایم کا نام بار بار لینے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹ فرنٹ کے دور اقتدار میں کیڈروں (کارکنان) سفارشات پر ملازمت ملی ہے۔ 'آپ کے پاس ثبوت ہے تو منظر عام پر لائیے۔' عام لوگوں کو بھی پتہ چلنا چاہیے کہ ہمارے دور میں کیا ہوا تھا اور آپ کے دور میں کیا چل رہا ہے. کہنے سے کچھ نہیں ہوتا ہے ثبوت کرنا پڑتا ہے۔