کولکاتا:مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ سی بی آئی کی ٹیم سب کچھ پتہ ہونے کے باوجود بدعنوانی کے معاملے میں ملوث لوگوں سے بار بار پوچھ گچھ کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہے۔ سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما نے کہا کہ اسکول سروس کمیشن کے ذریعے اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کا معاملہ ہو، سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ یا پھر کوئلہ چوری سب کچھ آئینے کی طرح صاف ہے۔ CPIM Leader On Corrupt Leaders
انہوں نے کہا کہ بدعنوانی معاملے کی تفتیش جتنی جلدی مکمل ہو گی، اتنی ہی جلدی بدعنوانی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ بدعنوانی کے معاملے میں ملوث لوگوں پر کارروائیوں کے خطرے منڈاتے رہے گے۔ ان کا کہنا ہے کہ لیکن یہاں معاملہ کچھ اور ہی ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم ہفتے میں دو تین دن بدعنوانی کے معاملے میں لوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے بلاتی ہے۔ ان لوگوں کو چار پانچ گھنٹوں تک دفتر میں رکھتی ہے اور پھر چھوڑ دیا جاتا ہے۔