مغربی بنگال میں گزشتہ تمام انتخابات میں بری طرح شکست سے دو چار ہونے کے باوجود آنے والے دنوں میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے لئے سی پی آئی ایم کمرکس کر انتخابی میدان اتر چکی ہے۔Cpim Start Campaign For Panchayat Election In Murshidabad
مرشد آباد ضلع میں سی پی آئی ایم کے رہنما ضمیر ملا کی قیادت میں عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ضمیر ملا نے کہا کہ سی پی آئی ایم اپنی کھوئی ہوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ گزشتہ تمام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مستقبل میں بھی شکست کا سلسلہ جاری رہے گا۔بنگال کے لوگ اپنی سابقہ پارٹی کو جیت دلائیں گے۔