کولکاتا: سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری اور لوک سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ جتیندر چودھری نے کہا کہ صدر کو پروجکٹ کا افتتاح کرنے یا عمارتوں کو شروع کرنے کے لئے مدعو نہیں کیا جانا چاہئے۔ لیکن تریپورہ حکومت نے لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا شیڈول طے کر دیا۔ جس کی وجہ سے صدر مملکت کے اعلیٰ ترین عہدے کو نظر انداز کیا گیا اور عالمی سطح پر ملک کا وقار مجروح ہوا۔CPIM Slam Tripura Govt Over Asking For Inauguration Of Common School Building And Road Through President
واضح رہے کہ صدر مرمو نے 12 اور 13 اکتوبر کو تریپورہ کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران ایم ایل اے ہاسٹل، ایک کثیر المنزلہ عمارت، سڑکوں کی بہتری کے منصوبوں، اسکول کی چھ نئی عمارتوں، اسکولی طلباء کے لئے 100 بستروں والے نو ہاسٹل اور آئی آئی آئی ٹی کی عمارت کے علاوہ کئی دیگر پروگراموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ سی پی آئی (ایم) نے اسے غلط حکمرانی اور امن و امان کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا ہے۔
مسٹر چودھری نے الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے صدر کے ذریعہ گزشتہ ساڑھے چار سال کی اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور اس ریاست کے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے۔