ریاست مغربی بنگال میں اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان اب تک دو میٹنگ ہو چکی ہے لیکن سیٹوں کی تقسیم پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے لئے سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت جاری ہے۔ اس درمیان وزیر اعلی کے عہدے کے لئے امیدوار کے نام پر بحث بھی ہونے لگی ہے۔
وہیں اس معاملے میں کانگریس کا ایک گروپ ادھیر رنجن چودھری کو وزیراعلی کے عہدے کے مضبوط دعویدار کے طور پر دکھ رہی ہے۔
سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری سوریہ کانت مشرا نے کہا کہ 'اتحاد کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'پہلے اتحاد مضبوط ہو، اس کے بعد ہی کسی دوسرے موضوع پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل کچھ بھی واضح طور پر کہا نہیں جا سکتا ہے۔'