کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں پر ہوئے حملے اور ریگنگ کے خلاف سی پی آئی ایم کے کارکنان نے ریاست کے مختلف اضلاع میں احتجاج CPIM protests in Kolkata کیا۔
اطلاعات کے مطابق کولکاتا میونسپل کارپوریشن Municipal Corporation Election کے 144 وارڈوں میں ہوئے انتخابات میں سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود متعدد واقعات پیش آئے۔
کولکاتا میں سی پی آئی ایم کا احتجاج ریاست کے تمام اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات میں الیکشن کمیشن اور کولکاتا پولیس کے رول پر سوال اٹھاتے ہوئے کے ایم سی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔
کولکاتا میں سی پی آئی ایم کا احتجاج اسی سلسلے میں آج سی پی آئی ایم کے کارکنان نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ہوئے تشدد اور دھاندھلی کے خلاف جم احتجاج کیا اور الیکشن کمیشن سے دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کولکاتا میں سی پی آئی ایم کا احتجاج مزید پڑھیں:
شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن میں سی پی آئی ایم کے حامیوں نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات میں لیفٹ فرنٹ کے امیدواروں پر حملے کے خلاف احتجاج کیا اس کے علاوہ کولکاتا، شمالی 24 پرگنہ کے ندیا، بانکوڑہ اور مشرقی و مغربی مدنی پور میں بھی سی پی آئی ایم کے حامیوں نے احتجاج کیا۔
دوسری جانب کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات سے متعلق بی جے پی کی جانب سے کلکتہ ہائی کورٹ میں داخل عرضی پر 23 دسمبر کو سماعت ہونی ہے۔