کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں سی پی آئی ایم ہیڈ کوارٹر میں نامہ نگاروں کو خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا انتظار نہیں کرنا ہے ۔بیٹھے رہنے سے بہتر ہے کہ پختہ تیاری ابھی سے شروع کرنے ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سی پی آئی ایم ریاستی سکریٹریٹ کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہر ضلع کے سیکرٹری کو ایک مقررہ وقت دیا گیا ہے۔ ان میں علاقے کی مشہور ذمہ دار شخصیت کی تلاش شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس 11 اور 12 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں امیدواروں کے نام جمع کروانے ہوں گے۔ ضلع میں پنچایت انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں تنظیمی سے متعلق زمینی صورتحال بھی واضح ہونے کا امکان ہے۔ پنچایت انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی پی آئی ایم کی تنظیمی تیاری گزشتہ سال کے آخر میں 'چور پکڑو جیل بھرو کے نام سے مہم شروع ہوئی تھی۔