اردو

urdu

ETV Bharat / state

CPIM In bengal سی پی آئی ایم نے بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سیٹ اور امیدوار کی شناخت کا عمل شروع کیا - سی پی آئی ایم جنوبی 24 پرگنہ ضلع کمیٹی

سی پی آئی ایم جادو پور لوک سبھا حلقے سے سابق ممبر پارلیمنٹ سوجن چکرورتی کو ٹکٹ دینے کے بجائے اپرنا بنرجی کو امیدوار بنانے پر غور کررہی ہے۔سوجن چکرورتی اس حلقے سے کئی مرتبہ نمائندگی کرچکے ہیں ۔اس مرتبہ بائیں محاذ نئی نسل کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سی پی آئی ایم نے بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سیٹ اور امیدوار کی شناخت کا عمل شروع کیا
سی پی آئی ایم نے بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سیٹ اور امیدوار کی شناخت کا عمل شروع کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 7:55 PM IST

کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی مغربی بنگال میں بھی عام انتخابات 2024 کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں۔سی پی آئی ایم اپنی کھوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش تیز کردی ہے۔سی پی آئی ایم جنوبی 24 پرگنہ ضلع کمیٹی کے رکن۔,ضلعی خواتین ایسوسی ایشن کی رہنما۔ وہ ریاستی ہیڈ کوارٹرعلیم الدین اسٹریٹ کی قریبی ہیں۔دوسری طرف، ڈاکٹر سراچندرا ہلدر متھرا پورلوک سبھا حلقے سے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ وہ گزشتہ مرتبہ بھی امیدوار تھے۔ جے نگر میں آر ایس پی۔ ڈائمنڈ ہاربر سے ڈاکٹر فواد حلیم گزشتہ مرتبہ امیدوار تھے۔ تاہم علیم الدین ذرائع کے مطابق آئی ایس ایف ڈائمنڈ ہاربر سے اپنا امیدوار کھڑا کرنا چاہتی ہے۔

سی پی ایم ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے ابتدا میں کانگریس اور آئی ایس ایف کے ساتھ اتحاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایسی سیٹوں کی شناخت شروع کی تھی کہ جہاں سی پی آئی ایم کے کامیاب ہونے کے امکان زیادہ ہے۔ سی پی ایم قیادت کے ایک حلقے کو لگتا ہے کہ ریاست بھر میں لڑنے کے لیے تنظیمی طاقت نہیں ہے۔ اس لیے جہاں تھوڑا سا بھی امکان ہے، فی الحال ان سیٹوں کو لے کر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

چند ماہ قبل ہونے والے پنچایتی انتخابات میں کانگریس اور سی پی ایم نےاتحاد کیا تھا ۔بعد میں قومی سطح پر انڈیا اتحاد کی تشکیل ہوئی جس میں کانگریس، ترنمول کانگریس اور بائیں محاذ شامل تھے۔کانگریس اور ممتا بنرجی کے درمیان فاصلے کم ہوچکے ہیں ۔لیکن یہ صورتحال سی پی ایم کے لیے کافی غیر آرام دہ ہے۔ اس صورتحال میں پولٹ بیورو کی جانب سے بڑے فیصلے لیے گئے ہیں۔ پولٹ بیورو کی میٹنگ کے بعدبائیں محاذ نے انڈیا اتحاد کی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Abhishek Banerjee سی پی ایم کو اپوزیشن اتحاد پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے :ابھیشیک بنرجی

اس ماحول میں سی پی ایم ریاست میںان سیٹوں کی شناخت کررہی ہے جن حلقوں میں علیم الدین کو ابتدا میں سلور لائن نظر آرہی ہے۔سی پی آئی ایم کو اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ کانگریس رائے گنج، شمالی مالدہ اور مرشدآباد کی سیٹ ان کیلئے چھوڑ سکتی ہے۔آئی ایس ایف جو فرفرہ شریف کے پیرزادو کی پارٹی ہے۔سی پی آئی ایم کے ساتھ اتحاد کرنے کو تیار ہے۔بھانگر سے ممبر اسمبلی اور آئی ایس ایف کے چیرمین نوشاد صدیقی نے ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے خلاف لوک سبھا انتخاب لڑنے کی پیش کش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details