کولکاتا: مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیوں کے درمیان بیان بازی میں بڑی تیز ہو گئی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما بیان بازی کے اس کھیل میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو کے رکن سجن چکرورتی نے پولیس کو خبردار کیا کہ وہ اپنی وردی کا احترام کریں۔ بیر بھوم کے پڈوئی بازار میں لفٹ فرنٹ کی جانب سے روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔
بعد ازاں سی پی آئی ایم کی جانب سے پڈوئی پولیس اسٹیشن میں ایک اجتماعی ڈیپوٹیشن پیش کیا گیا۔ اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے سرکردہ سوجن چکرورتی نے کہا کہ نکولدانہ کی بات کرنے والا اب تہاڑ جیل میں ہے۔ اس کی اچھی خاطر داری ہو رہی ہے۔ آخرکار انہیں تہاڑ جیل میں اپنا گھر مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں پولیس کا رول اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے لوگوں کی دی ہوئی وردی پہن رکھی ہے۔ یہ اپنے پیسے سے خریدی گئی وردی نہیں ہے۔ حکومت کی طرف سے دی گئی اس وردی کا احترام ہونا چاہیے۔