مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما اور مرکزی پولیٹ بیورو کے رکن سجن چکرورتی نے کہا کہ جرائم کی وارداتوں میں بنگال ملک کی دوسری ریاستوں کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔بنگال میں روزانہ قتل کا واقعہ پیش آ رہا ہے۔CPIM Leader Sujan Chakraborty Criticises TMC GOVT
ٹی ایم سی کو صرف اقتدارسے مطلب ہے سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہا کہ مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں جرائم کی وارداتوں کے رونما ہونے کی اطلاع موصول ہوتی ہے۔اس کے باوجود ریاستی حکومت کہتی ہے کہ سب ٹھیک ہے۔یہ کیسے ممکن ہے۔ حکومت کے پاس اس کا کوئی جواب بھی نہیں ہے۔
بے باک سیاسی رہنما نے کہا کہ ترنمول کانگریس سب کچھ ٹھیک ہونے کا دعویٰ کر سکتی ہے کیونکہ بنگال کی سرزمین پر لاشوں کو لے کر سیاست کا سلسلہ اسی پارٹی نے کی ہے۔2009 سے لوگوں کی میت پر سیاست کرنے کا طریقہ اس سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔
یہ بھی پڑھیں:Cattle Smuggling Case رکن اسمبلی انوبرتا منڈل کی ضمانت کی درخواست رد
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران اغوا،قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں سے لوگ دہشت میں ہیں لیکن حکومت کہتی ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔لاشوں کو سامنے رکھ کر ترنمول کانگریس کے رہنما سیاست کرتے ہیں جب دوسرے لوگ جاتے ہیں تو یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ ہمارا معاملہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ مرنے والا اور مارنے والا دونوں ایک ہی گروپ سے تعلق رکھتا ہوگا تبھی نا معاملہ کسی ایک جماعت کا ہوتا ہے۔CPIM Leader Sujan Chakraborty Criticises TMC GOVT