مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے مٹیابرج علاقے میں لفٹ-کانگریس اتحاد کے امیدوار (انڈین سیکولر فرنٹ ) نور الزمان ملا کی حمایت میں عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سومیک لہری نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ ریاست بنگال ترقی کی دوڑ میں ہزاروں میل پیچھے رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں بنگال میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ بے روزگاری کے سبب نوجوانوں میں بے چینی کا ماحول ہے اور وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے شکار ہیں۔
سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہا کہ نہ صرف نوجوانوں میں بلکہ پورے بنگال میں غیر یقینی صورتحال کا ماحول ہے۔ اس سے عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی نے ریاست مغربی بنگال کو قبرستان میں بدل چکی ہیں جہاں نہ صعنت ہے، نہ روزگار ہے اور نہ ہی نوجوانوں کے لیے بہتر مستقبل ہے۔