کولکاتا: سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ گزشتہ روز ضلع میں آئے طوفان سے مختلف علاقوں میں زبردست جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ اس طوفان Storm Affected Area In Coach Behar میں نویں جماعت کے ایک طالب علم کی موت بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے نویں جماعت کے ایک طالب علم کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے طالب علم کے والد محمد اشتیاق سے ملاقات کی ہے۔ انہیں ایک لاکھ روپے کا چیک دیا ہے اور ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جہانگیر نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ اس کی موت پر بے حد افسوس ہے۔
وہیں سی پی آئی ایم کی طلبا تنظیم ایس ایف آئی نے جہانگیر کی بہن کی تعلیم کی تمام ذمہ داری اپنے ہاتھوں میں لی ہے۔ محمد سلیم CPIM Leader Mohammed Salim نے کہا کہ مغربی بنگال کی موجودہ حکومت سیاسی تصادم میں ہلاک ہونے والوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور قدرتی آفات میں مرنے والوں کو دو دو لاکھ روپے دیتی ہے لیکن کوچ بہار کے طوفان سے متاثر مسلم اکثریتی علاقوں کے لئے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔