کولکاتا:مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے کہاکہ ریاست اس وقت بدعنوانی کا مرکز بن چکی ہے۔حکمراں جماعت کی سربراہ بدعنوانی کے معاملے میں ملوث لوگوں کو بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔CPIM Leader Mohammad Salim Slam West Bengal Govt Over Corruption
سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہاکہ ایس ایس سی اسکام،پردھنا منتری ہاوسنگ اسکیم،راشن اسکیم سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما ملوث ہیں۔چند لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے جبکہ درجنوں لوگوں کی گرفتاری ہونی باقی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ریاست میں بدعنوانی عروج پر ہے۔اس کی تازہ مثال ہے مرشدآباد کے بھرت پور میں ملی ہے جہاں پردھان منتری ہاوسنگ اسکیم کی فہرست میں بدعنوانی کے انکشاف کے بعد ترنمول کانگریس کے پردھان سمیت 17 لوگ مستعفیٰ ہوگئے۔
ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں جاری بدعنوانی کے خلاف سی پی آئی ایم چیختی چلاتی رہی ہے لیکن میڈیا والوں کی آنکھیں اب کھل رہیں ہیں۔وہ دن دور نہیں جب ترنمول کانگریس کے رہنماوں کو مغربی بنگال کو چھوڑ کر جانا پڑے گاکیونکہ عوام بدعنوانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
سی پی آئی ایم کے رہنما نے مزید کہاکہ گجرات ماڈل نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔بی جے پی کی قیادت والی مزکزی حکومت عوام مخالف پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے چند میڈیا گروپوں کی مدد سے گجرات ماڈل کانام لیتی ہے۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی بھی گجرات ماڈل کے طرز پر مغربی بنگال میں من مانی کرتی ہیں۔ مغربی ببگالک کا حال بہت برا ہے۔