اردو

urdu

ETV Bharat / state

CPIM Leader Mohammad Salim موربی کیبل پل سانحہ گجرات ماڈل کا نتیجہ

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے وزیراعظم نریندرمودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ گجرات ماڈل اور مودی ماڈل کی وجہ سے ہی موربی کیبل برج سانحہ پئش آیا جس میں سینکڑوں لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔CPIM Leader Mohammad Salim

موربی کیبل پل سانحہ گجرات ماڈل کا نتیجہ
موربی کیبل پل سانحہ گجرات ماڈل کا نتیجہ

By

Published : Nov 2, 2022, 5:52 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری اور بے باک رہنما محمد سلیم نے گجرات کے موربی میں کیبل برج سانحہ میں 130 لوگوں کی موت کے لئے گجرات ماڈل اور مودی ماڈل کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔CPIM Leader Mohammad Salim Slam BJP Over Gujrat Model After Morbi Cable Bridge Collapse

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت جس گجرات ماڈل کے نام پر بھارت کے عام شہریوں کو بے وقوف بنا رہی ہے۔موربی میں کیبل برج سانحہ گجراٹ ماڈل کی اصل حقیقت ہے۔گجرات ماڈل کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے ۔

محمد سلیم نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں سے پورے ملک میں گجرات ماڈل گجرات ماڈل گجرات ماڈل کے نام پر عام لوگوں کو گمراہ کر دیا گیا تھا۔گجرات ماڈل اگر اتنا کامیاب ہوتا تو کیا موربی میں واقع کیبل برج کے گرنے کا واقعہ پیش آتا۔گجرات ماڈل واقعی کامیاب ہوتا تو 130 لوگ مارے جاتے ہیں۔

https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/16811844_cpim_aspera.JPG

یہ بھی پڑھیں:West Bengal CM Mamata Banerjee موربی کیبل پل سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے

انہوں نے کہاکہ بھارت کے لوگوں کو اب بھی سمجھنا چاہئے کہ گجرات ماڈل اور مودی ماڈل نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ جس دن حکومت کمزور پڑی اس وقت سب ماڈل نکل جائے گا۔

ان کاکہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے حد کردی ہے۔مودی ماڈل کی حقیقت یہ ہے کہ موبائل فون اور سیم بنانے والی کمپنی کو جہاز اور پل بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے اور بندرہ گاہ دیکھ بھال کرنے والی کمپنی کو صنعتی خطہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اس سے ملک چل نہیں جا سکتا ہےCPIM Leader Mohammad Salim Slam BJP Over Gujrat Model After Morbi Cable Bridge Collapse

ABOUT THE AUTHOR

...view details