اردو

urdu

ETV Bharat / state

CPIM Leader Slams Yogi And Mamata Govt: 'وزیراعلیٰ یوگی کی طرز پر ممتا بنرجی حکومت چلا رہی ہیں'

سی پی آئی ایم کے رہنما اور سابق رکن پارلیمان محمد سلیم CPIM Leader Md Salim نے کہا کہ اترپردیش میں یوگی آدیتہ ناتھ کی حکومت Yogi Government اور بنگال میں ممتابنرجی کی حکومت TMC Government میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

CPIM Leader Slams Yogi And Mamata Government: 'اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی کے طرز پر ممتا ببرجی حکومت چلا رہیں ہیں'
CPIM Leader Slams Yogi And Mamata Government: 'اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی کے طرز پر ممتا ببرجی حکومت چلا رہیں ہیں'

By

Published : Dec 17, 2021, 4:51 PM IST

مغربی بنگال کے پورٹ علاقے میں واقع واٹ گنج میں ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم CPIM Leader نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی سیاسی جماعت Mamata Government کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم

عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم نے کہا کہ جس طرح بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت Central Government عام لوگوں کو بنیادی حقوق Fundamental Rights سے محروم رکھنے کی کوشش میں مصروف ہے، ٹھیک اسی طرح ممتاببرجی کی حکومت میں بھی ایسا ہو رہا ہے۔

سی پی آئی ایم کے رہنما CPIM Leader Md Salim نے کہا کہ بنگال میں ممتا بنرجی Mamata Banerjee in Bengal اور اتر پردیش میں یوگی آدیتہ ناتھ Yogi Adityanath in Uttar Pradesh کی حکومت ایک جیسی ہے۔ دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس Trinamool Congress کی حکومت بڑے بڑے دعوے کرتی ہے لیکن زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے۔ کولکاتا کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ ترقی کے نام پر عام لوگوں کو دھوکہ دینے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے۔

سی پی آئی ایم رہنما کے مطابق مرکزی حکومت کی طرح وزیراعلیٰ ممتا بنرجی Chief Minister Mamata Banerjee بھی صنعت کاروں کے ساتھ مل کر حکومت چلا رہی ہیں۔ اس سے عام لوگوں کو کم پارٹی کو زیادہ فائدہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں تعلیم نہیں، راشن نہیں، رہائش کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔ ہسپتالوں میں معیاری علاج نہیں ہے۔ اس کے باوجود ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت ترقی کا دعویٰ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kolkata Municipal Corporation Election: ہم نے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے: سی پی آئی ایم رہنما

سی پی آئی ایم رہنما CPIM Leader Md Salim کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کا آیشمان بھارت منصوبہ Ayushman Bharat Yojana، بنگال میں سواستھا ساتھی کارڈ دونوں ایک ہی ہے۔ مرکزی حکومت کہتی ہے وہ مفت راشن دے رہی ہے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کہتی ہیں کہ ان کی حکومت بنگال کے لوگوں کو مفت راشن دے رہی ہے۔ اب عام لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ جائیں گے یا پھر لال جھنڈے کو اقتدار میں لائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details