کولکاتا:مغربی بنگال کے سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے مغربی بنگال کی تقسیم کی سیاست اور بیان پر ریاستی حکومت اور جی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کیں۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل محمد سلیم نے کہا کہ اس طرح کی سیاست سے انفرادی فائدہ ہو سکتا یے لیکن مجموعی طور پر ریاست اور عام لوگوں کو نقصان اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ CPIM Leader Slams Mamata Banerjee
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو علیحدہ کرنے سے پہلے مرکزی حکومت نے کتنے دعوے کئے تھے۔ جموں اور کشمیر کو علیحدہ کرنے کے بعد وہاں کیا ہوا، کس طرح کی بہتری آئی ہے۔ پورے ملک کو معلوم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دارجلنگ میں بھی اسی طرح کی سیاست کی جا رہی ہے۔ بنگال تقسیم کی کوئی بات نہیں کرتا ہے لیکن وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور بی جے پی کے ارکان پارلیمان، بی جے پی کے ارکان اسمبلی تقسیم کی سیاست کو ہوا دیتے ہیں۔CPIM Leader Slams Mamata Banerjee