کولکاتا:مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم پارٹی کی تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ارادے سے ان دنوں مدنی پور ضلع کے سینگور کے دورے پر ہیں اور مقامی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔ سینگور میں پریس کانفرنس کے دوران محمد سلیم نے کہا کہ بی جے پی کی طرح ترنمول کانگریس بھی مذہب کے نام پر خود سیاست کرتی ہے اور اپنے وزراء اور رہنماؤں کو اس کے لیے ہدایت کرتی ہے۔ CPIM Leader Salim On Mamata Banerjee
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما جس طرح کی سیاست کرتے ہیں، ٹھیک اسی طرح ممتا بنرجی بھی مندر مندر گھومتی ہیں۔ ممتا بنرجی سینگور میں واقع سنتوشی مندر گئی تھیں اور جانا بھی چاہیے لیکن اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی پی آئی ایم کے دور اقتدار میں سینگور میں صنعت قائم کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ممتابنرجی کی وجہ سے وہاں نہ صنعت قائم ہو سکی اور نہ ہی اب کوئی صنعت کار بنگال آنا چاہتا ہے۔ CPIM Leader Salim Slams Mamata Banerjee