مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم ان دنوں سلی گوڑی ضلع میں سلی گوڑی پریشد انتخابات Siliguri Parishad Electionsکی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ محمد سلیم نے انتخابی مہم کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والوں کو کیوں دفاع کرتی ہیں۔ آخر اس کی وجہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو پتہ ہے کہ مغربی بنگال کے تعلیمی اداروں میں ہونے والے تقرری معاملے میں بدعنوانی Corruption in Educational Institutions کا انکشاف ہوا ہے۔ سی بی آئی پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ممکن ہے آنے والے دنوں میں جو لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں، ان کی بھی گرفتاری عمل میں آ جائےگی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس درمیان اسی کیا بات ہو گئی کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو ایس ایس سی کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کا دفاع کرنا پڑا۔ ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی کو اس معاملے میں کوئی پھنسا نہیں رہا ہے، وہ تو خود سی بی آئی کے شک کے دائرے میں ہیں۔ Md Salim Slams Mamata Banerjee