کوچ بہار: مغربی بنگال سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ گذشتہ ڈھائی میہنوں منی پور میں خون خرابے کا سلسلہ جاری ہے لیکن مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت خاموش ہے۔ وہ اپنی ناکام پالیسی پر اپنی ہی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر کارروائی کرنے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'پورے واقعہ کی رپورٹ طلب کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا شکریہ۔' اس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ڈبل انجن والی حکومت ہوتی تو بہتر ہوتا، دو ماہ سے بدامنی جاری ہے اور مرکز سے کوئی تعاون نہیں ہے۔ جب کہ پوری دنیا ہنگامہ آرائی میں ہے، سپریم کورٹ مداخلت کر رہی ہے، مرکز گھبرا رہا ہے۔