اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیر تعلیم کی سی بی آئی دفتر میں حاضری افسوسناک' - وزیر تعلیم

بائیں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی نے وزیرتعلیم کے سی بی آ ئی کے دفتر میں حاضری کو افسوسناک قرار دیا ہے۔'

'وزیر تعلیم کےسی بی آئی دفتر میں حاضری افسوسناک'

By

Published : Aug 16, 2019, 10:14 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:51 AM IST

مغربی بنگال اسمبلی میں بائیں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کے سی جی او کمپلیکس میں واقع سی بی آ ئی دفتر میں حاضری ایک افسوسناک المیہ ہے۔'

'وزیر تعلیم کےسی بی آئی دفتر میں حاضری افسوسناک'

انہوں نے کہاکہ اس سے بنگال کے عوام کے درمیان غلط پیغام جائے گا۔ ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنما کسی نہ کسی کیس میں ملوث ہونے کےسبب سی بی آ ئی کے دفتر میں حاضری دے رہے ہیں۔

سوجن چکرورتی کے مطابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی سے سی بی آ ئی کی پوچھ تاچھ کا مطلب یہ ہے کہ ترنمول کانگریس کے پاس اب ایسا کوئی رہنما نہیں ہے جس پر بدعنوانی میں ملوث نہ ہو ۔

بائیں محاذ کے رہنما کاکہنا ہے کہ آج وزیر تعلیم کی سی بی آ ئی دفتر میں حاضری ہوئی ہے پتہ نہیں کہ کل کس ترنمول کانگریس کے رہنما کو طلب کرلیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے بدعنوانی کیس میں ملوث ہونے کے سبب فرقہ پرست جماعت بی جے پی کو بنگال میں پاؤں جمانے کا موقع مل رہا ہے۔

سوجن چکرورتی کے مطابق بی جےپی کی وجہ سے ریاست میں اتھل پتھل ہے۔ حکمراں جماعت کے کمزور پڑنے کی وجہ سے بی جے پی لوگوں کو گمراہ کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔

بی جے پی کو بنگال سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سی پی آ ئی ایم اور کانگریس کو ایک ساتھ ہونے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 5:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details