اردو

urdu

ETV Bharat / state

CPIM Hits The Street کسانوں نے اپنی زمین واپس پانے کیلئے تحریک شروع کی - مغربی بنگال میں بائیں محاذ

بیربھوم ضلع کے بولپور میں صنعتوں کے لیے تحویل اراضی کے تحت لی گئی زمینوں پر کارخانے قائم نہیں ہونے پر گاؤں والوں نے اپنی اپنی زمینیں واپس لینے کے لئے ریاستی حکومت کے خلاف تحریک شروع کر دی ہے۔ CPIM Hits The Street

کسانوں نے اپنی زمین واپس پانے کے لئے تحریک شروع کی
کسانوں نے اپنی زمین واپس پانے کے لئے تحریک شروع کی

By

Published : Nov 2, 2022, 1:58 PM IST

بولپور: مغربی بنگال میں بائیں محاذ کے دور میں بیر بھوم کے بولیور،شیو پور موضع میں صنعت کے لئے زمین حاصل کی گئی تھی لیکن ریاست اقتدار کی تبدیلی کے سبب اس علاقے کو صنعتی خطہ بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ ترنمول کانگریس بولپور میں صنعت قائم کرنے نام پر اقتدار میں لیکن ابھی تک وعدہ پورا نہیں کیا۔بعد میں ترنمول کانگریس کی حکومت نے بھی یہی وعدہ کیا۔ لیکن اب وہاں ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ زیر تعمیر ہے۔ چنانچہ زمین کی واپسی کا مطالبہ کرنے کے لیے تحریک شروع ہو گئی ہے۔CPIM Hits The Street Demanding Land Return In Bolpur If Not Use For Industralisation

سی پی ایم کے حمایت یافتہ زمیندار، کسان‌سڑکوں پر اتر آئے اور صنعت نہ ہونے پر زمین کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ اسی دن، انہوں نے بولپور کے شیو پور علاقے میں سی پی آئی ایم کے جھنڈا تلے گاؤں جگاؤ، چور پکڑرو مہم کے تحت ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ بائیں محاذ کی حکومت میں بیربھوم ضلع کے بولپور، شیوپور موضع میں صنعت کے لئے تقریباً 300 ایکڑ زمین حاصل کی گئی تھی۔ اسی سال 2011 میں سی پی آئی ایم کی34 سالہ حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔ترنمول کانگریس کی حکومت آئی ۔اس کے وقت کے وزیر پارتھو چٹرجی شیوپورمیں کیمکل ہب بنانے کا اعلان کیا لیکن چند دنوں بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وہاں ہاؤسنگ پروجیکٹس اور ورلڈ مائیکرو مارکیٹس تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra اداکارہ پوجا بھٹ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اورا پارتھو چٹرجی کے الگ الگ منصوبوں کے اعلان کے کسانوں سے لی گئی 300 ایکٹر زمین پر گیارہ برس بعد کچھ بھی نہیں ہوا۔گیارہ برسوں کے بعد کسانوں نے اپنی اپنی زمینیں واپس لینے کے لئے ممتا بنرجی کی حکومت کے خلاف تحریک شروع کی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ہماری زمین واپس چاہئیے۔جس مقصد کے لئے زمینیں لی گئی تھی وہ تو پورا نہیں ہوا۔ہم سڑکوں پر آگئے ہیں،ہماری زمین بنجر ہو چکی ہے۔اس زمین پر کچھ نہیں کیا جا سکتا ہے۔اب ہمیں ہماری واپس چاہئیے۔اگر حکومت ہماری زمین واپس نہیں کرتی ہے تو غیر معائنہ مدت کے لئے مہم چلائیں گے۔ CPIM Hits The Street Demanding Land Return In Bolpur If Not Use For Industralisation

ABOUT THE AUTHOR

...view details