اردو

urdu

ETV Bharat / state

لفٹ فرنٹ کے علاوہ بی جے پی کو کوئی روک نہیں سکتا:سوریہ کانت مشرا - سوریہ کانت مشرا کا بی جے پی اور ترنمول پر تنقید

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری سوریہ کانت مشرا نے کہا کہ پورے ملک میں لفٹ فرنٹ کے علاوہ کسی دوسری جماعت میں بی جے پی کو روکنے کی طاقت نہیں ہے۔

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری سوریہ کانت مشرا
سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری سوریہ کانت مشرا

By

Published : Jan 6, 2021, 11:36 AM IST

مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری سوریہ کانت مشرا نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس میں اپنی حلیف جماعت بی جے پی کو روکنے کی نہ تو صلاحیت ہے اور نہ ہی طاقت ہے۔دونوں پارٹیوں کے درمیان سمجھوتہ ہے۔اسی سمجھوتے کے تحت اسمبلی انتخابات میں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کوئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لفٹ فرنٹ ہی ایک ایسی طاقت ہے جو بی جے پی کو روک سکتی ہے۔اس کے علاوہ کسی اور میں نہ صلاحیت ہے اور نہ طاقت ہےحکمراں جماعت ترنمول کانگریس ہی وہ سیاسی جماعت ہے، جس نے بی جے پی کو مغربی بنگال میں جگہ دیا تھا جو اب ان کے لئے گلے کی ہڈی بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال کی تاریخ میں دل بدل کا کھیل شروع کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور موجودہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہی ہیں۔مغربی بنگال کے عوام اب حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی سے اُب چکی ہیں۔ عوام کو دونوں سے چھٹکارا دلانے کی کوشش تیز کر دی گئی ہے۔

سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ دل بدل کے کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے علاوہ کوئی اور شامل نہیں ہے۔شاردا،ناردہ معاملے میں ملوث رہنما ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں، تاکہ سی بی آئی اور ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ) کی تفتیش سے بچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ لفٹ فرنٹ اور کانگریس کا اتحاد مغربی بنگال کے عوام کے لیے ایک مضبوط اور متوازن متبادل کے طور پر مل چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details