اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈنبر کاٹن مل کی زمین کو بچانے کی سی پی آئی ایم کی تحریک نے زور پکڑا - سیٹو کی خاتون رہنما گارگی چٹرجی

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سب ڈویژن کے گارولیا ٹاؤن میں واقع برسوں سے ڈنبر کاٹن مل کی زمین کو بچانے کے لئے سی پی آئی ایم اور سیٹو نے پرزور تحریک شروع کر دی ہے۔ CPIM Campaign for Dunbar Cotton Mills Land

ڈنبر کاٹن مل کی زمین کو بچانے کی تحریک زور پکڑی
ڈنبر کاٹن مل کی زمین کو بچانے کی تحریک زور پکڑی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 12:33 PM IST

ڈنبر کاٹن مل کی زمین کو بچانے کی تحریک زور پکڑی

شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سب ڈوئزن کے گارولیا ٹاون میں واقع ڈنبر کاٹن مل کو 30 مئی 1987 کو بند کردیا گیا ہے۔ کاٹن مل میں اس وقت تقریبا ساڑھے پانچ ہزار مزدور ملازمت کرتے تھے۔ اس مل کے بند ہونے کے تقریبا 36 برس گزر جانے کے بعد مزدور اپنے جائز مطالبات کے لیے جد وجہد کر رہے ہیں۔ آج سیٹو کی خاتون رہنما گارگی چٹرجی اور سی پی آئی ایم لفٹ فرنٹ کی قیادت میں نوا پاڑہ تھانے کے سامنے صنعتی اراضی پر رہائشی کمپلیکس کے لئے استعمال کرنے کے منصوبوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے رہنما ایڈوکیٹ نوشاد انور نے کہا کہ ڈنبر کاٹن مل پر سب سے پہلے مزدوروں کا حق ہے ۔مل بند ہونے کے بعد مزدوروں کو تمام تر جائز سہولیات سے محروم کر دیا گیا ۔مزدوروں کو اپنے جائز حقوق کے لئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اب بھی معاملہ چل رہا ہے۔ سی پی آئی ایم کے رہنما ایڈوکیٹ نوشاد انور نے کہا کہ اب چند افراد ڈنبر کاٹن مل کی زمین کو فروخت کرنے پر آمادہ ہیں ۔مزدوروں کے جائز حقوق سے محروم کرکے یہاں رہائشی کمپلیکس بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ہم اس ناجائز منصوبے کو کسی بھی قیمت پر کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee Backs Jyoti Priya Malik جیوتی پریہ ملک گرفتاری کے بعد بھی ممتا بنرجی کے کابینہ کا حصہ رہیں گے

انہوں نے کہا کہ ڈنبر کاٹن مل کو صنعتی کاموں کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے اور ہم اس وقت تک تحریک جاری رکھیں گے جت تک صنعتی اراضی پر رہائشی کمپلیکس بنانے کے فیصلے کو واپس نہیں لے لیا جائے ۔سیٹو کی رہنما گارگی چٹرجی نے بھی مزدوروں کو ان کے جائز حق دلانے کی بات کہی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details