اردو

urdu

ETV Bharat / state

CPIM In Tripuraریاست سے باہر تعینات ٹی ایس آر کے جوانوں کے لئے ووٹنگ کا نظام ہونا چاہیے - مارکسی کمیونسٹ پارٹی

تریپورہ میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے ریاستی سکریٹری جتیندر چودھری نے بدھ کے روز ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کرن گٹے کو خط لکھ کر تریپورہ اسٹیٹ رائفلز (ٹی ایس آر) کے ان جوانوں کے لیے ووٹنگ کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو ریاست سے باہر ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔Intervention In Arrangement Votes For TRS In Assembly Election

ریاست سے باہر تعینات ٹی ایس آر کے جوانوں کے لئے ووٹنگ کا نظام ہونا چاہیے
ریاست سے باہر تعینات ٹی ایس آر کے جوانوں کے لئے ووٹنگ کا نظام ہونا چاہیے

By

Published : Jan 18, 2023, 7:00 PM IST

اگرتلہ:مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے لکھا ہے کہ آپ کو معلوم ہے کہ ریاست کے تقریباً دو ہزار ٹی ایس آر جوان چھتیس گڑھ اور کچھ دوسری ریاستوں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر جوان تریپورہ کے مستقل باشندے ہیں اور ان کے نام ریاست کی ووٹر لسٹ میں ہیں لیکن ضابطے کے مطابق نہ تو وہ ای ڈی سی حاصل کرنے کے حقدار ہیں اور نہ ہی انہیں ووٹ ڈالنے کے لے تریپورہ آنے کے لیے اجتماعی چھٹی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ملک کے مختلف حصوں میں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات لوگوں کی اتنی بڑی تعداد کو حق رائے دہی سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔

سی ای او کو لکھے ایک الگ خط میں، بائیں محاذ کے کنوینر نارائن کرے نے 'تریپورہ میں یوینشن آف ڈیفیسمنٹ آف پراپرٹی ایکٹ 1976' کو فوری طور پر نافذ کرنے اور ریاست کی حکمراں بی جے پی کی انتخابی مہم کے مواد اور اشتہارات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Oldest Tea Garden صدیوں پرانا تری پورہ چائے باغان بند

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی عوامی مقامات پر پروپیگنڈہ مواد/اشتہارات لگا رہی ہے اور پوسٹر چسپاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بجلی کے کھمبوں، مسافروں کے شیڈوں اور دیگر سرکاری املاک پر پہلے ہی بڑی تعداد میں جھنڈے، بینر، پائلن اور کٹ آؤٹ لگائے گئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details