تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک گھر گھر حکومتی ترقیاتی منصوبوں کے تحت ریاست کے تمام اضلاع میں کیمپز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان کیمپوں کے انعقاد کا اصل مقصد عام لوگ بالخصوص خواتین کو سرکاری دفاتر جانے کے بجائے گھر بیٹھے ان کے تمام کام اور مسائل حل ہوجائیں۔
مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے درگاپور سی پی آئی ایم یونٹ کے کارکنان نے بھی ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے میں ریاستی حکومت کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں بردوان ضلع کے درگاپور سی پی آئی ایم یونٹ کے جنرل سیکرٹری شیخ شاہ جہاں الزماں نے کہا کہ عام لوگوں کی ترقی کے معاملے میں ترنمول کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے معاملے ہم سب ایک ہیں اور دوسرے کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ عام لوگوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔