سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی نے امپھان راحت فنڈ کے منظر عام پر آنے کے بعد ریاستی حکومت پر جم کر تنقید کی.
کلکتہ ہائی کورٹ کے امپھان راحت فنڈ کی جانچ سی اے جی سے کرانے کے حکم کے بعد مغربی بنگال میں سیاسی طوفان کھڑا ہو گیا ہے.
سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت نے ثابت کر دیا کہ امپھان راحت فنڈ میں بدعنوانی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بائیں محاذ پہلے سے ہی امپھان راحت فنڈ میں بدعنوانی کی بات کو لے کر ریاستی حکومت پر تنقید کر رہی ہے.
سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ امپھان راحت فنڈ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی ہے.
لیکن ریاستی حکومت اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے. بدعنوانی کا معاملہ ایسا ہوتا ہے جسے دبانے کی جتنی کوشش کی جائے یہ اتنی ہی تیزی سے عام ہوتی ہے.
کلکتہ ہائی کورٹ نے سی اے جی جی کے ذریعہ پورے معاملے کی تفتیش کرانے کا حکم دے دیا ہے.