اردو

urdu

ETV Bharat / state

CPIM Criticizes Mamata Govt: بنگال میں ناقص سیکیورٹی کے لیے ممتابنرجی کی حکومت ذمہ دار - سی پی آئی ایم نے ممتا حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما ایڈوکیٹ فیاض احمد خان نے کہاکہ مغربی بنگال میں افراتفری اور ناقص سیکیورٹی کے لیے ممتابنرجی کی حکومت ذمہ دار ہے، ریاستی حکومت کی عدم توجہی کے سبب ریاست کے بیشتر اضلاع تشدد کی زد میں ہے۔' CPIM Criticizes Mamata Govt

cpim criticises state govt over law and order in bengal
بنگال میں ناقص سیکیورٹی کے لیے ممتابنرجی کی حکومت ذمہ دار

By

Published : Apr 19, 2022, 10:14 PM IST

مغربی بنگال میں گزشتہ ڈیڑھ دو مہینوں کے دوران جرائم کی وارداتوں بالخصوص خواتین کے خلاف تشدد، سنڈیکیٹ سے منسلک لوگوں کے درمیان خونی جھڑپوں کے واقعات میں تشویشناک طور پر اضافہ ہوا ہے۔ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں رئیل اسٹیٹ سے منسلک کاروباریوں، پروموٹرز کے درمیان خونی جھڑپوں کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے اس سے سیکیورٹی کی پول کھل گئی ہے۔'

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما ایڈوکیٹ فیاض احمد خان نے کہاکہ مغربی بنگال میں افراتفری اور ناقص سیکیورٹی کے لیے ممتابنرجی کی حکومت ذمہ دار ہے۔ ریاستی حکومت کی عدم توجہی کے سبب ریاست کے بیشتر اضلاع تشدد کی زد میں ہے CPIM Criticizes Mamata Govt۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کا ایسا کوئی ضلع نہیں ہے جہاں تشدد کا بازار گرم نا ہوا، چاروں طرف افراتفری کا ماحول ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان تمام واقعات میں ترنمول کانگریس کے کارکنان ہی ملوث پائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے کارکنان کو آزاد چھوڑ دی ہے۔ اسی وجہ تمام اضلاع میں لین دین کی بات طے نہیں پانے پر آپس میں لڑ جھگڑ رہے ہیں۔


دوسری طرف ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان کنال گھوش نے ہر کہاکہ سی پی آئی ایم کو اپنے دور اقتدار کی باتوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ ان کے دور میں عام لوگ ڈر سے ظلم کے خلاف آواز بلند نہیں کرتے تھے۔ ممتابنرجی کی حکومت میں جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ عام لوگ کھل کر بات کرتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details