اردو

urdu

ETV Bharat / state

CPIM Chor Dharo Jail Bharo Rally بیربھوم ضلع میں سی پی آئی ایم کے جلوس میں مسلمانوں کی شرکت - اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے انکشافات

بیربھوم ضلع کے بولیور تھانہ علاقے میں سی پی آئی ایم کی بدعنوانی کے متعدد معاملات کے خلاف چور دھرو جیل مہم میں مسلمانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی وجہ سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی نیند اڑ گئی ہے۔CPIM Chor Dharo Jail Bharo Rally

بیربھوم ضلع میں سی پی آئی ایم کے جلوس میں مسلمانوں کی شرکت
بیربھوم ضلع میں سی پی آئی ایم کے جلوس میں مسلمانوں کی شرکت

By

Published : Sep 20, 2022, 2:04 PM IST

مغربی بنگال میں بدعنوانی کے معاملوں کے سامنے آنے کے بعد سی پی آئی ایم کی جانب ریاست کے تمام اضلاع میں بڑے پیمانے پر چور دھرو جیل بھرومہم چلائی جا رہی ہے۔CPIM Chor Dharo Jail Bharo Rally At Bolpur In Birbhum

Jail Bharo Campaig

ایس ایس سی کے ذریعہ پرائمیری اور اپرپرائمیری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے انکشافات، بھارت بنگلہ دیش سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ اور کوئلہ اسمگلنگ میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں اور ورزا کے مبینہ طور پر ملوث پائے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتیں بالخصوص سی پی آئی ایم سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

بیربھوم ضلع میں سی پی آئی ایم کے جلوس میں مسلمانوں کی شرکت

سی پی آئی ایم نے ریاست کے تمام اضلاع ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پرتحریک چلا رہی ہیں۔ اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم کی قیادت میں مغربی بنگال میں بدعنوانی کے معاملے کے انکشافات کے بعد چوردھر جیل بھرومہم چلائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:SIA raids سوپور میں فلاح عام ٹرسٹ کے آفس پر ایس آئی اے کا چھاپہ

بیربھوم ضلع کے بولیور میں چور دھرو جیل بھرو مہم کے تحت جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی جلوس میں سی پی آئی ایم کے سینکڑوں حامیوں نے شرکت کی بالخصوص مسلمانوں کی تعداد قابل ذکر رہی ۔

جلوس شرکت کرنے والے لوگوں نے بدعنوانی کے معاملے میں ملوث سیاسی رہنماوں کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔ انہوں نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔CPIM Chor Dharo Jail Bharo Rally At Bolpur In Birbhum

ABOUT THE AUTHOR

...view details