کولکاتا: مغربی بنگال سی پی ایم ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ مختلف ریاستوں میں متعدد پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لئے سڑکوں پر اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 5 اپریل کو مزدور کسان پارلیمنٹ مہم کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ اس مہم پر سی پی ایم کی سنٹرل کمیٹی میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتنا ہی نہیں یکم فروری سے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس (بجٹ سیشن 2023) میں لفٹ فرنٹ کی جانب سے مختلف مطالبات پر آواز بلند کرے گی۔
سی پی ایم نے موجودہ حالات اور بجٹ سیشن کے بعد کے مسائل پر شدید لڑائی جاری رکھنے کا انتباہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ سی پی ایم کی طرف سے جو مطالبات رکھے جائیں گے ان میں روزگار پیدا کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں حکومتی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔ 5 کیلو مفت اناج کے ساتھ 5 کیلو سبسڈی والا اناج دوبارہ دیا جائے گا۔ 100 دن کے کام کی اجرت میں اضافہ کیا جائے۔