اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی پی آئی ایم رہنما شیامل چکرورتی کی کورونا سے موت - سی پی آئی ایم رہنما کی کورونا سے موت

سی پی آئی ایم رہنما شیامل چکرورتی کی آج کورونا وائرس کی وجہ سے موت واقع ہو گئی۔گذشتہ 23 جولائی کو ان کی کورونا جانچ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد سےوہ ایک غیر سرکاری اسپتال میں زیر علاج تھے۔شیامل چکرورتی بایاں محاذ کی حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ رہ چکے ہیں۔

سی پی آئی ایم رہنما شیامل چکرورتی کی کورونا سے موت
سی پی آئی ایم رہنما شیامل چکرورتی کی کورونا سے موت

By

Published : Aug 6, 2020, 5:20 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے معاملات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔جس کے نتیجے میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہاہے۔آج دو پہر کورونا وائرس سے متاثر سی پی آئی ایم رہنما اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ شیامل چکرورتی کی موت ہو گئی۔

گذشتہ 23 جولائی کو کورونا کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد سے وہ ایک غیر سرکاری اسپتال میں زیر علاج تھے۔آج دوپہر 1 بجکر 58 منٹ پر ان کی موت واقع ہو گئی۔وہ 76 برس کے تھے۔پسماندگان میں ایک بیٹی ہے۔چند ماہ قبل ہی ان کی اہلیہ کی موت ہوئی تھی۔

گذشتہ 19 جولائی کو ان کی طبعیت بگڑی تھی۔جس کے بعد 21 جولائی کو ان کی کورونا جانچ کی گئ تھی اور 23 جولائی کو ان کی جانچ رپورٹ مثبت آئی تھی۔29 جولائی کے بعد سے ان کی حالت کافی نازک ہوگئی تھی۔

گذشتہ روز وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ان کی بیٹی اوشاسی چکرورتی سے فون پر ان کے والد کی طبعیت کے متعلق دریافت کی تھی۔کل رات سے ہی ان کی طبعیت مزید بگڑنی شروع ہو گئی تھی۔آج دوپہر ان کو دو بار شدید دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کی موت ہو گئی۔وہ سی پی آئی ایم کے ٹریڈ یونین کے سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details