ممتا بنرجی پر بایاں محاذ کی طرف سے ہمیشہ سے یہ الزامات لگتے رہے ہیں کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی میں خفیہ اتحاد ہے۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ایک زمانے میں اتحاد بھی رہ چکا ہے۔
سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے ممتا بنرجی پر ایک بار پھر الزام لگایا کہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس میں ہمیشہ سے ہی خفیہ اتحاد رہا ہے۔ بنگال میں بی جے پی کا ہاتھ پکڑ لانے والی بھی ممتا بنرجی ہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کئی بار یہ بات واضح ہو چکی ہے جب کولکاتا میں میں امت شاہ آئے تھے اور ودیا ساگر کی مجسمہ توڑا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ جانچ ہوگی لیکن آج تک کوئی پکڑا نہیں گیا۔ کئی فساد ہوئے گزشتہ دس برسوں میں لیکن آج تک پتہ نہیں چلا کہ ان کے پیچھے کون تھا۔
محمد سلیم نے کہا کہ بی جے پی کو ترنمول کانگریس شہ دیتی ہے اور ممتا بنرجی کہتی ہیں آر ایس ایس کے لوگ کرتے ہیں تو آج تک کسی آر ایس ایس کے لوگوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔