اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pohela Boishakh 2022: سی پی آئی لیڈر نے بنگال کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی - پہلا بیساکھ 2022

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے پہلا بیساکھ کے موقع پر اہل بنگال کو مبارکباد پیش کی اور بہتر مستقبل کے لئے عوام کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ CPI leader wished the people of Bengal Happy New Year۔

سی پی آئی لیڈر نے بنگال کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی
سی پی آئی لیڈر نے بنگال کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی

By

Published : Apr 15, 2022, 8:07 PM IST

مغربی بنگال میں آج بنگالیوں کے نئے سال (پہلا بیساکھ) منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے اہل بنگال کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں بہتر کرنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔Pohela Boishakh 2022


محمد سلیم نے کہا کہ نئے سال میں ہم اور بہتر ڈھنگ سے کام کریں جس سے انفرادی ترقی کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر سماج کی بھی ترقی ہو۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے، اسی احساس کی بنیاد پر صحیح راستے پر چلنے اور غیر جانبدارانہ فیصلہ کرنے کے ارادے کی قوت کو اور مضبوط کریں۔ Pohela Boishakh 2022

مزید پڑھیں:


دوسرے لفٹ فرنٹ کے ریاستی چئیرمین بمان بوس نے بھی نئے سال کے موقع پر اہل بنگال کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے بھی لوگوں کو مبارکباد پیش کی اور ریاستی حکومت پر تنقید کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details