اردو

urdu

ETV Bharat / state

CPI Councilor Nargis Parvin Joins TMC: سی پی آئی کی نومنتخب کاؤنسلر ترنمول کانگریس میں شامل - نومنتخب کاؤنسلر نرگس پروین

مشرقی مدنی پور ضلع کے کھڑگپور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر چار سے سی پی آئی کی نومنتخب کاؤنسلر نرگس پروین نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ CPI Councilor Nargis Parvin Joins TMC

CPI Councilor Nargis Parvin Joins TMC: سی پی آئی کی نومنتخب کاؤنسلر ترنمول کانگریس میں شامل
CPI Councilor Nargis Parvin Joins TMC: سی پی آئی کی نومنتخب کاؤنسلر ترنمول کانگریس میں شامل

By

Published : Mar 15, 2022, 7:49 PM IST

مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد ایک بار دل بدل (پارٹی بدلنے) کا کھیل زور و شور سے شروع ہو چکا ہے، اس مرتبہ اس کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو برتری حاصل ہوئی ہے۔ CPI Councilor Nargis Parvin Joins TMC

CPI Councilor Nargis Parvin Joins TMC: سی پی آئی کی نومنتخب کاؤنسلر ترنمول کانگریس میں شامل

بتایا جا رہا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس تمام میونسپلٹیز پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، چاہے وہاں اسے اکثریت ہو یا نہ ہو، اسی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ریاست کے تمام اضلاع میں دل بدل کا کھیل ایک بار پھر پوری طاقت کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔

اسی درمیان مشرقی مدنی پور ضلع کے کھڑگپور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر چار سے سی پی آئی کی نومنتخب کاؤنسلر نرگس پروین نے ترننول کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ CPI Councilor Nargis Parvin Joins TMC

کھڑگپور میں ایک تقریب کے دوران سی پی آئی کی کاؤنسلر نرگس پروین نے ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان کنال گھوش کے ہاتھوں پارٹی کا پرچم حاصل کیا۔

سی پی آئی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والی نرگس پروین نے کہا کہ وہ ممتابنرجی کے ترقیاتی منصوبوں اور ترقیاتی کاموں سے زبردست متاثر ہیں۔ وہ دیدی (وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت انجام دینا چاہتی ہیں۔ CPI Councilor Nargis Parvin Joins TMC

CPI Councilor Nargis Parvin Joins TMC: سی پی آئی کی نومنتخب کاؤنسلر ترنمول کانگریس میں شامل

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سابقہ پارٹی کے بارے میں کچھ بھی کہنا نہیں چاہتی ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ ترنمول کانگریس میں رہ کر عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت انجام دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کے ایک اور ایم ایل اے ترنمول کانگریس میں شامل

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ نرگس پروین نے بلدیاتی انتخابات میں پانچ ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے، وہ عوام میں کافی مقبول ہیں۔ ترنمول کانگریس میں رہ کر وہ زیادہ کام کر سکتی ہیں۔ CPI Councilor Nargis Parvin Joins TMC

ABOUT THE AUTHOR

...view details