مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ریاست میں کوروناوائرس سے متاثر 12 مریضوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔
اس طرح ریاست میں کووڈ۔19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے جبکہ تین افراد صحتیاب ہوکر اپنے گھر واپس چلے گئے ہیں۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں سے متعلق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بنگال میں اب تک کورونا کے 80معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔