اردو

urdu

ETV Bharat / state

دارجیلنگ: کورونا سے متاثرہ مریض فرار - جنگلات کے اہلکار

اتوار کے روز مغربی بنگال کے دارجیلنگ میں ایک کووڈ 19 مثبت مریض فرار ہوگیا۔

ڈارجیلنگ :ایمبولینس سے کورونا مثبت مریض فرار
ڈارجیلنگ :ایمبولینس سے کورونا مثبت مریض فرار

By

Published : Aug 3, 2020, 9:50 AM IST

اطلاعات کے مطابق ایک 55 سالہ شخص جو کورونا وائرس مثبت پایا گیا تھا، کل رات ٹرینی ہاسپٹل لایا جارہا تھا۔ یہ شخص رات 9 بجے کے قریب ایمبولینس سے فرار ہوگیا۔

ایمبولینس ڈرائیور کے مطابق اس شخص نے ضروری حاجت پوری کرنے کے لیے گاڑی روکنے کو کہا اس کے بعد وہ شخص قریبی جنگل میں گیا۔

تاہم تھوڑی دیر بعد ایمبولینس ڈرائیور کو معلوم ہوا کہ وہ شخص بھاگ گیا ہے۔ ڈرائیور نے جنگل میں اس شخص کی تلاش کی لیکن وہ فرار ہوگیا تھا، اس کے بعد ڈرائیور نے اس واقعے کے بارے میں جوربنگلہ پولیس کو آگاہ کیا۔

جس کے فوراً بعد پولیس اور جنگلات کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے لیکن اس شخص کا پتہ لگانے میں ناکام رہے۔

بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ شخص حال ہی میں پیرول پر جیل سے باہر آیا تھا۔

پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ شخص پر اپنی بیوی کے قتل کا الزام ہے۔ ایک عدالت نے اسے ایک ہفتہ قبل ایک ماہ کے لیے پیرول کی منظوری دی تھی جس کے بعد اس کی کووڈ 19 رپورٹ مثبت آئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details