مغربی بنگال میں کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت اور کولکاتا پولیس نے کمر کس کر پہلے ہی میدان میں اتر چکی ہے۔
کولکاتا پولیس کے تمام اہلکاروں نے ڈیوٹی کے دوران لاک ڈاؤن کے سبب اپنے اپنے گھروں میں قید عام لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مشہور گیت 'وی شیل اوور کم ون'کی مدد لے رہی ہے۔
کولکاتا کے گڑیا ہاٹ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے گانے کے ذریعہ لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔